They are 100% FREE.

پیر، 26 اگست، 2019

”آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے “بلاول بھٹو کا تہلکہ خیز دعویٰ

”آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے “بلاول بھٹو کا تہلکہ خیز دعویٰ
راولپنڈی:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کی تجویز پر عمل نہیں ہورہا، حکومت وقت زرداری کو میڈیکل سہولت نہ دے کر اور اپنے ہی ڈاکٹرز کی تجاویز نہ مان کر زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم اس پر عدالت جائیں گے، اگر ڈاکٹرز کی تجاویز پر عمل نہیں ہوتا اور جو لوگ اس پر عمل نہیں ہونے دے رہے، اگر زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو یہی نامزد لوگ قصور وار ہوں گے۔ 
بلاول بھٹو زرداری کہنا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو کوئی سزا نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنے مخالفین کو بغیرسزا کے قید کررکھا ہے، نیازی فاشسٹ ہے جومیڈیا اورجمہوریت پرحملہ کررہا ہے، نیازی مخالفین کی خواتین کوبھی گرفتارکررہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں