They are 100% FREE.

اتوار، 11 اگست، 2019

قربانی کا جانور خریدنا آسان ،قصائی ڈھونڈنا مسئلہ بن گیا

قربانی کا جانور خریدنا آسان ،قصائی ڈھونڈنا مسئلہ بن گیا
اسلام آباد:  شہریوں نے عید قربان کے لئے قربانی کے جانور تو خرید لئے لیکن قصائی ڈھونڈنا امتحان بن گیا، شہری قصائیوں کے پیچھے مارے مارے پھرنے لگے، قصائی بھی بکنگ بند کا پوسٹرلگا کرشہریوں کو خوار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہریوں میں قصائی ڈھونڈنا آسان نہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قصائیوں کی فکر ستانے لگی، قربانی کرنے والے شہری قصائیوں کی بکنگ کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کی مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے قصائیوں نے بکنگ بند ہے، کے پوسٹر دکانوں پر لگا دیئے، بکنگ بند کرنے سے شہری بھی پریشان ہو گئے۔ پروفیشنل قصائیوں نے بھی عید کے موقع پر حسب روایت آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں، کہتے ہیں پہلے سے بکنگ کی ہے، مزید نہیں کرسکتے۔عید کے موقع پر قصائیوں نے چھوٹے جانورکا چار سے پانچ ہزار جبکہ بڑے جانوروں کیلئے آٹھ سے دس ہزار روپے ریٹ مقرر کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں