They are 100% FREE.

بدھ، 21 اگست، 2019

بیرونی خسارہ ختم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں

بیرونی خسارہ ختم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 ارب ڈالر کم ہوگیا،درآمدادت کم، برآمدات بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی خسارہ ختم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ خشارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 ارب ڈالر کم ہوگیا ہے۔رواں جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارہ ڈیڑھ ارب کم رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ درآمدادت کم، برآمدات بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔
کرنٹ خسارے میں نمایاں کمی بڑی معاشی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات و ترسیلات زر بڑھاکر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب $ کم ہے جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ جولائی 2018 کے مقابلے میں 73% یا 1.5 ارب $ کم ہے جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔
۔

The govt's consistent focus on reducing our external imbalances by reducing imports & increasing exports & remittances are bearing fruit. Current account deficit reduced by more than $6 bn last yr & July this yr deficit is 73% or $1.5 bn lower than July 2018 - a great achievement

5,626 people are talking about this
۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم نے پہلے 100روز میں ماہانہ بیرونی خسارہ نصف کردیا ہے، حکومت سنبھالی توبجٹ خسارہ 23 سو ارب روپے اور 9 ارب ڈالر بیرونی خسارہ تھا۔وزیراعظم کا ویژن زبردست ہے ہم منشور کے مطابق وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی توبجٹ خسارہ 23سو ارب روپے تھا۔تمام ادارے خسارے میں جارہے تھے۔
گیس 150ارب خسارہ تھا،3 ہزارارب خسارہ ہی چل رہا ہے۔ حکومت ملنے سے تین مہینے پہلے 9ارب ڈالر بیرونی خسارہ تھا۔ہم نے پہلے 100روز میں ماہانہ بیرونی خسارہ نصف کردیا ہے۔یہ محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم 2مہینوں میں ادائیگیوں کے بحران سے نکل آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے افلاطون کہتے ہیں آنکھ بند کرکے آئی ایم ایف کی شرائط کے معاہدے پر دستخط کیوں نہیں کرتے۔اسد عمر نے کہا کہ اسٹیل ملز ملازمین کی بیواؤں کا ایک پیسا بھی ادا نہیں کیا۔ لیکن ہم آج بیواؤں کا قرض اتاریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں