They are 100% FREE.

جمعہ، 16 اگست، 2019

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز کل(ہفتہ) سے ہوگا


کراچی: پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز  ہفتہ 17 اگست سے ہو رہا ہے 
تفصیلات کےمطابق  کل پی آئی اے کی پہلی بعد ازحج پروازیں کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد، 18 اگست کو لاہور پشاور اور ملتان ، 19 اگست کو کوئٹہ جبکہ 21 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گی ۔ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ائر پورٹس پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے اس سال 290 خصوصی اور شیڈول حج پروازوں کے ذریعے 82 ہزار سے زائد حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے حج ٹیم کے ممبران کوہدایات جاری کی ہیں کہ بعد ازحج آپریشن کے دوران حجاج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پی آئی اے حج آپریشن اپنے بوئنگ 777 اور ائر بس A320طیاروں سے مکمل کر رہی ہے اور کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا گیا۔ پی آئی اے کراچی کے لئے 20,766 اسلام آبادکے لئے 16,095 لاہورکے لئے 15,272 ملتان کے لئے 4,707 فیصل آباد کے لئے 1,889 سیالکوٹ کے لئے 4,607،پشاور  کے لئے10,609 اور کوئٹہ کے لئے 8,324حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی ۔پی آئی اے کے بعد ازحج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں