They are 100% FREE.

پیر، 26 اگست، 2019

لاہور ہائیکورٹ،لیسکواورایف بی آرکوبجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روک دیاگیا

لاہور ہائیکورٹ،لیسکواورایف بی آرکوبجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روک دیاگیا
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست حکم امتناع جاری کرتے ہوئے لیسکواورایف بی آرکوبجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روک دیاگیااور جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کمرشل صارفین سے بلوں میں انکم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، استدعاہے کہ عدالت لیسکواورایف بی آرکوانکم ٹیکس وصولی سے روکے،عدالت نے لیسکواورایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے لیسکواورایف بی آرکوبجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روک دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں