They are 100% FREE.

پیر، 26 اگست، 2019

ہو ابازی کے وفاقی وزیرغلام سرور خان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی وجہ بتا دی

حکومت نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد :  ہو ابازی کے وفاقی وزیرغلامسرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یا۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کی پابندی لگادی تو عالمیدنیا کے سامنے یہ جارحیت ہوگی۔
کیبنٹ میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میڈیا کشمیر کے معاملے مثبت کردار اد کرے۔ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن متوقع ہے،وزیر اعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر امریکہ جائیں گے۔
26کو مودیکے خطاب کے دوران وہاں احتجاج ہوگا۔
27کو وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریر کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں اتفاق ہوتا تو دنیا میں مسلمانوں کا خون نہ بہتا۔اس وقت بالہندوستان کے کوٹ میں ہے اور سب مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت یہ کہہ کر جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر سے مداخلت کر رہے ہیں۔قومی ایشو پر میڈیا کو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
کوئی چیز بھی پہلے سے طے شدہ نہیں ہے۔یہ قومی ایشو ہے اس پر اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہے۔پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن متوقع ہے جس ہر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیر اعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر سلامتی کونسل میں جائیں گے۔ انکا یہ خطاب بھی آپ دیکھیں گے اس سے پہلے ایسا خطاب نہیں دیکھا گیا ہو گا۔مودی کو عمران خان خطاب میں ایسا جواب دیں گے کہ مودی بھی یاد رکھے گا۔
پاکستان میں جمہوریت ہے اہم منتخب حکومت موجود ہے۔پوری قوم اپوزیشن تمام ادارے ایک پیج پر ہے یہ پاکستان کی طاقت ہے۔اپوزیشن کسی ایک شخص کا نام نہیں خواہ وہ نواز ہو یا شہباز ہو۔جس نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں تو درد ہونا ہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہبھارت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ مگر دنیا میں دہرا معیار پایا جاتاہے،1948میں بھارت سلامتی کونسل میں گیا اور وہاں قرارداد منظور ہوئی کے استصواب رائے دیا جائے۔کشمیر واضح اکثریتی مسلمان علاقہ جہاں ہندوستان نے قبضہ کیااقوام متحدہ سالوں گزرنے کے باجود اپنی قرارداد پر عمل نہ کرواسکا۔مشرقی تیمور کا مسئلہ 1999میں سامنے آیا اور 2002میں حل ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں