They are 100% FREE.

ہفتہ، 31 اگست، 2019

فواد چودھری کی محکمہ موسمیات سے پوچھ کریوم عاشورمحرم الحرام کی بتائی گئی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی

فواد چودھری کی یوم عاشورمحرم الحرام کی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی
لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے اسلامی کیلنڈر کے مطابق یوم عاشورمحرم الحرام کی تاریخ بھی درست ثابت ہوئی، فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسلامی کیلنڈر کے تحت فواد چودھری نے عید الضحی کی طرح یوم عاشورکی تاریخ کا بھی قبل ازوقت اعلان کردیا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں یاد دہانی کروائی ہے کہ ان کی کہی ہوئی بات درست ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ جبکہ اسی حساب سے یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قریباً دو ماہ قبل ہم نے عید کی تاریخ دے دی تھی، پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہئے عصر حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر، علم اور آگاہی کے راستوں پر چل کر ہی منزل پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مملکت پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش نہیں ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے آج پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا، ملک بھر میں 9 اور 10ستمبر کوعام تعطیل ہوگی۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ بتایا گیا ہے کہ زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہورمیں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے17 منٹ ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں