They are 100% FREE.

بدھ، 14 اگست، 2019

پاکستان میں کریم اور اوبر کے بعد ایک اور آن لائن ٹیکسی سروس کا آغاز...چین یہ کام شروع کرنے جارہا ہے ... کن لوگوں کو کتنی رعایت ملے گی؟ شاندار تفصیلات منظرعام پر

پاکستان میں کریم اور اوبر کے بعد ایک اور آن لائن ٹیکسی سروس کا آغاز لیکن کونسا ملک یہ کام شروع کرنے جارہا ہے اور کن لوگوں کو کتنی رعایت ملے گی؟ شاندار تفصیلات منظرعام پر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر اگست کے مہینے میں براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی، اسسروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ شہروں میں کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق چینی کمپنی ٹائم ایکسوکے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جب کہ لوگ روز گار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔
کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی جب کہ اس وقت کمپنیاں 20 سے 25 فیصد پر کام کر رہی ہیں۔ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔
چین کی یہ کمپنی ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی جس کو بڑھا کر 600 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا۔نئی سروس کے بعد پاکستان کے  چھ بڑے شہروں میں بسنے والے لوگ سفر کے لیے تین میں سے کسی ایک کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں