They are 100% FREE.

جمعرات، 15 اگست، 2019

آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے

آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے
اسلام آباد   :آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے ۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، 15 اگست کو یوم سیاہ کے باعث پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔دنیا بھر میں موجود پاکستانی بھارتی سفارتخانوں کے باہر کشمیر یوں کے حق میں احتجاج کریں گے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کیا ہے ۔ادھر یوم سیاہ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کالے رنگ کی تصویر شیئر کر کے کہا ہے کہ 15پندر ہ اگست کو یوم سیاہ منانے کا پیغام دیا ہے ۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں