They are 100% FREE.

جمعہ، 23 اگست، 2019

جرمن خاتون سفارتکار کی گاڑی خراب ہوئی تو ان دو پاکستانی نوجوانوں نے ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے

جرمن خاتون سفارتکار کی گاڑی خراب ہوئی تو ان دو پاکستانی نوجوانوں نے ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے
اسلام آباد :  دوسروں کیلئے ہمدردی کا جذبہ رکھنے اور اجنبی لوگوں کی مدد کرنے میں پاکستانی لوگ دوسری قوموں سے کہیں آگے ہیں۔ سڑک پر کوئی حادثہ پیش آجائے یا کوئی کسی مصیبت میں پھنسا ہو تو پاکستانی کسی جان پہچان کے بغیر بھی مدد کیلئے پہنچ جاتے ہیں اور یہی جذبہ انہیں دوسرے لوگوں سے منفرد بناتا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستانیوں کے جذبہ ہمدردی اور اجنبی لوگوں کی مدد کرنے کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب جرمن خاتون سفیر کی گاڑی خراب ہوئی۔جرمنی کی پاکستان میں نمائندہ برائے امور نوجواناں میرین فیننگز کی گزشتہ روز اسلام آباد میں گاڑی خراب ہوئی تو پاکستانی نوجوانوں نے آگے بڑھ کر بلا معاوضہ ان کی مدد کی۔
میرین فیننگز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’ کل جب میری گاڑی کی بیٹری ختم ہوگئی تو ان دونوں ہیروز نے مجھے بچایا، یہ دیکھ کر کہ میں سڑک کے کنارے رکی ہوئی ہوں، انہوں نے میری کار دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے اپنی کار کی بیٹری استعمال کی اور پھر بدلے میں معاوضہ لینے سے بھی انکار کردیا!! پاکستان کی مہمان نوازی واقعی ورلڈ کلاس ہے۔
کل جب میری گاڑی کی بیٹری ختم ہوگئی تو ان دونوں ہیروز نے مجھے بچایا.. یہ دیکھ کر کہ میں سڑک کے کنارے رکی ہوئی ہوں، انہوں نے میری کار دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئےاپنی کار کی بیٹری استعمال کی اور پھر بدلے میں معاوضہ لینے سے بھی انکار کردیا!! پاکستان کی مہمان نوازی واقعی ورلڈ کلاس ہے🇵🇰💚
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
361 people are talking about this


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں