They are 100% FREE.

بدھ، 21 اگست، 2019

آرمی چیف کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ،ہتھیاروں کے معیار کی تعریف کی

آرمی چیف کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ،ہتھیاروں کے معیار کی تعریف کی
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ، شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف، دفاعی اورسکیورٹی آلات کے معیار کی تعریف کی ۔
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اوایف واہ  میں یوریافارمولیڈہائیڈمولڈنگ کمپاونڈکاافتتاح کیا۔آرمی چیف  نے پی اوایف کے شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی اوایف متحرک حکمت عملی سے مشترکہ منصوبوں کیلئے اقدامات کرے، حکمت عملی سے بنائی جانےوالی مصنوعات میں بہتری آئےگی۔
آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکابھی دورہ کیا اور ٹینکوں کومزیدجدیدبنانے سے متعلق شعبوں کادورہ کیا۔ انہوں نے پی اوایف اورایچ آئی ٹی کے بین الاقوامی معیاراورمصنوعات کوسراہا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فیکٹریزمیں بننے والے آلات سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے، دونوں اداروں کی وجہ سے قومی بچت بھی ہورہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں