They are 100% FREE.

اتوار، 25 اگست، 2019

پاکستان میں 5G کی آزمائشی سروس شروع لیکن کب تک اس ٹیکنالوجی کا آغاز ہوجائے گا؟ پتہ چل گیا

پاکستان میں 5G کی آزمائشی سروس شروع لیکن کب تک اس ٹیکنالوجی کا آغاز ہوجائے گا؟ پتہ چل گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 5جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 31دسمبر 2019ء تک پورے پاکستان میں 4جی ٹیکنالوجی کو 5جی ٹیکنالوجی میں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سی ایم پاک 5جی کی کامیاب آزمائش کرنے والا چینی ادارہ پہلا پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔
 روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی اے پاکستان میں آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کو تیزرفتاری سے اختیار کر رہا ہے، 5جی وائرلیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول مستعدی خوداعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی کے حوالے سے چینی سیلولر کمپنی زونگ نے اس کامیابی سے فائیو جی کی آزمائش کی ہے اس سے مستقبل میں فائیو جی کے مزید فروغ کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آغاز اختتام سال تک ہونے کا امکان ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل پاکستان کی منزل قریب تر آ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں