They are 100% FREE.

پیر، 26 اگست، 2019

پاکستان کی کشمیر پالیسی پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے. عمران خان مودی کی غلطی سے کشمیر کے لوگوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا ہے. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

پاکستان کی کشمیر پالیسی پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے. عمران خان
اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے اورمودی کی غلطی سے کشمیر کے لوگوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا ہے. قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج میں صرف کشمیر پر بات کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کی صورتحال کیا ہے اور ہم نے اب تک کیا کیا اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ ہم اس جگہ پر کیوں کھڑے ہیں، جب میری حکومت آئی تو ہماری پہلی کوشش یہی تھی کہ سب سے دوستی اور مذاکرات کریں اور بیروزگاری، غربت کم کریں.
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم نے قیام امن کے عمل کی کوشش کی کہ افغانستان کے مسئلے کا پرامن سیاسی حل ہوجائے اور وہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے. یاد رہے کہ آج یرس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیرکو پاک بھارت کا باہمی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا، نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک اس میں مداخلت کرے، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ اگر باہمی ہوتا تو پہلے ہی حل ہوجانا چاہیے تھا، میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے موجود رہوں گا.
خیال رہے کہ مودی سرکار نے غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کر دیا تھا، کشمیروں کے ردعمل سے خوف زدہ بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا اور کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا. اس عمل پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل آیا‘وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان سے رابطہ کیا، پاکستان یہ مسئلہ سلامتی کونسل لے کر گیا، جہاں اس پر خصوصی اجلاس ہوا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں