They are 100% FREE.

جمعہ، 23 اگست، 2019

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
کابل : امریکا اور افغان طالبان کے درمیانمذاکرات کامیاب ہوگئے، امریکی فوج افغانستان سے 15 سے 24 ماہ کے دوران نکل جائے گی، افغانستان کی آئندہ حکومت کیلئے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کئی ماہ سے جاری امریکی، افغان طالبانمذاکرات بالآخر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہوئے اور اس کامیابی میں چیناور پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ چین اور پاکستان نے ثالثی کا بہترین کردار ادا کیا اور افغانطالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کامیاب کروائے۔ اس حوالے سے افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا افغانستان سے اپنیفوج 15 سے 24 ماہ کے دوران نکال لے گا۔
جبکہ افغانستان کی آئندہ حکومت کے فیصلے کیلئے موجودہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہوں۔ ان مذاکرات کا جلد آغاز ہو جائے گا۔ افغانامن عمل کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہونا تھے جو اب مکمل ہو گئے ہیں۔ یوں امریکا کی 18 سالہ افغان جنگ بالآخر اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی سے متعلق باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ جبکہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ افغانطالبان اور موجودہ افغان حکومت کے درمیان ہوگا۔ اس مرحلے میں دونوں فریق مل بیٹھ کر افغانستان کی آئندہ حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں