They are 100% FREE.

ہفتہ، 31 اگست، 2019

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان
لاہور: وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 63پیسے کمی کی گئی ہے،یکم ستمبر سے پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24پیسے ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم ہوکر127روپے 14پیسے کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 5روپے 63 پیسے کم کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر4 روپے 27 پیسے کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں4 روپی59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ تاہم وزارت خزانہ نے فردوس عاشق کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج یکم اگست کو کیا جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں