They are 100% FREE.

جمعہ، 9 اگست، 2019

سرکاری ملازمین کیلئے آئندہ ہفتے کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی

سرکاری ملازمین کیلئے آئندہ ہفتے کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست بروز ہفتہ کو تمام سرکاری ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد : سرکاری ملازمین کیلئے آئندہ ہفتے کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست بروز ہفتہ کو تمام سرکاری ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےعید الاضحی کے فوری بعد 17 اگست بروز ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست کو کسی بھی سرکاری ادارے میں تعطیل نہیں ہوگی۔
17 اگست کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، اور تمام ملازمین کو اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفیشکن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیشکن کے مطابق ملک کے تمام سرکاری اداروں میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں 12 اگست بروز پیر سے لے کر 15 اگست بروز جمعرات تک تعطیلات ہوں گی۔
جبکہ 16 اگست بروز جمعہ سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ اس برس ملک بھر میں عید الاضحیٰ ایک ہی روز منائی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں