They are 100% FREE.

بدھ، 28 اگست، 2019

مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف ملے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں

مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف ملے
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گذشتہ چھ سالوں میں 79 کروڑ روہے کے تحائف موصول ہوئے اور یوں تحائف وصول کرتے کرتے مریم نواز کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ مریم نواز کی آمدن میں مسلسل اضافے سے متعلق سامنے آنے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے تحفے میں ملتی رہی۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے اثاثے تحائف کے باعث اثاثہ جات 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہوگیے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ آمدن نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روز بروز بڑھتی۔ مریم نواز کو 2011ء میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 2013ء میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014ء میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015ء میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016ء میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ مریم نواز پر چودھری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں جس پر ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ گذشتہ ہفتے نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں