اسلام آباد :آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، ڈاکٹروں نے مجھے بتایاہے کہ ہم پر بہت دباﺅ ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :اسلام آباد پولیس نے پاک فوج کے کمیشنڈ افسر کو گرفتار کرلیا، یہ دراصل کون تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق آصف زردار ی کی پمز ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر آصف زرداری کوکچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، مجھے بتایا گیاہے کہ میرے والد کوزبر دستی جیل بھیج دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دل کی تین شریانیں بند ہیں اور ڈاکٹروں نے مجھے بتایا ہے کہ ہم پر بہت پریشر ہے اور ہم پر آصف زرداری کوجیل منتقل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا تھا ۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اس ملک کے واحد شہری اور سابق صدر ہیں جوملک سے بھاگے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا آصف زرداری کو حقوق نہ دیکر انسانی حقوق کی خلاف وزری کی جارہی ہے اور بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
اس موقع شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج پمز ہسپتال میں کرفیولگایا گیا تھا ۔ ایک بیٹی کو باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، عدالت نے بھی بیٹی کواپنے باپ سے ملنے کی اجازت دی ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری کی حالت تشویشناک ہے ، ان کوابھی ہسپتال میں رہنا چاہئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں