
اسلام آباد: دوہری شہریت اور اقامہ کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مشکل میں پھنس گئے،سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا تمام شقیں ختم کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت پر نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آرٹیکل 62 کیلئے عدالتی ڈیکلریشن چاہئے ،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ڈیکلریشن ہے ،ہر امیدواراپنی اہلیت کا بیان حلفی ریٹرننگ افسر کو جمع کراتا ہے ،جھوٹا بیان حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے ،سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منطور کر لی اورروشن علی ابڑو کی درخواست پر مرادعلی شاہ کونوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دو ایک کی اکثریت کی بنیاد پر کیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلے سے اختلاف کیا،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن نے کثرت رائے سے نوٹس جاری کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں