لاہور ۔ : دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ہی انٹرٹینمنٹ کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔پہلے لوگ میدان میں جاتے کبڈی کھیلتے، پہلوانی کرتے یا پھر کرکٹ، فٹ بال ،گھڑ سواری ،نیزہ بازی اور دیگر ایسی ہی جسمانی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے تھے۔مگر وقت کے ساتھ ساتھ ہم سب سہل پسند ہوتے چلے گئے اور انٹرنیٹ کی آمد سے ہمارے ہاتھ میں ٹیب اور لیپ ٹاپ نے ویڈیو گیموں کاایک ایسا نشہ لگایا کہ اب ہم کسی کام کے نہیں رہے۔
اب ان ویڈیو گیمز کے بھی دنیا بھر میں مقابلے ہوتے ہیں اور لوگ شوق سے حصہ بھی لیتے ہیں۔ایک مقابلہ گزشتہ دنوں امریکہ میں بھی منعقد ہوا ہے جس میں پہلی پوزیشن پاکستانی ویڈیو گیمر نے حاصل کی۔ ارسلان صدیقی ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ٹرمپ، جیرڈ کشنر اور مودی نے مل کر کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا
امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ ورلڈ ویڈیو گیمز میں پاکستان کے 23 ارسلان صدیقی ٹیکن 7 ویڈیو گیم کے ورلڈ چیمپیئن بن گئے ہیں۔
ارسلان صدیقی ٹیکن ٹیگ ٹورنامنٹ ٹو کے گرینڈ فائنل میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹیکن گیم کے لیجنڈ یائی من نی کو ہرا کر ورلڈ چیمپئین بنے اور ویڈیو گیمنگ کی دنیا میں نام بنالیا ۔سال 2011 کے بعد پہلی مرتبہ کسی پاکستانی نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ارسلان نے رواں سال فروری میں جاپان میں ہونے والا ایوو ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ میں 4 ملکوں کے 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا تمام شقیں ختم کرنے کا اعلان
چیمپئن شپ میں میزبان امریکی ٹیم کے کھلاڑی ٹی کے اناکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ہونے والے تمام مقابلوں سے بڑا تھا جس میں 9000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ، ایوو ٹورنامنٹ میں اس سال سپر سمیش براس ، الٹیمیٹ ، اسٹریٹ فائٹر 5 ، آرکیڈ ایڈیشن ، ٹیکن 7 ، سمورائے شوڈاون ، مورٹل کومبیٹ 11 ، ڈریگن بال فائٹرز سمیت دیگر گیمز میں مقابلہ ہوا
.







کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں