They are 100% FREE.

پیر، 5 اگست، 2019

بھارتی ریاست پنجاب نے آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

بھارتی ریاست پنجاب نے آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت ..
چندی گڑھ :  بھارتی ریاست پنجاب نےآزاد کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امرندر سنگھ کی جانب سے مودی سرکار کے فیصلے کی شدید مذمت، بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ کی جانب سے آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
امرندر سنگھ  کا کہنا ہے کہ آج بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہم مودی سرکار کے اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آج بھارت کی جمہوریت کے پرخچے اڑا دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے مطلب یہ ہے کہ مودی سرکار صدارتی حکم نامے کے ذریعے کسی بھی ریاست کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں