They are 100% FREE.

بدھ، 7 اگست، 2019

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا

مفتاح اسماعیل اسلام آباد سے گرفتار
  

   مفتاح اسماعیل کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد  : ایل این جی اسکینڈل میںمسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی جس پر مفتاح اسماعیل کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا ۔ یاد رہے کہ ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نیب کی جانب سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے

اسی دوران ایل این جی کیس میں پی ایس او کے سابق ایم ڈی عمران الحق کی بھی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے اور انہیں بھی احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔یاد رہے کہ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کر لی تھی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں