
دوسروں کی بھی مائیں بہنیں ہیں،ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کے بعد آصف زرداری کا بھی مریم نواز کی گرفتاری پرسخت ردِعمل
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری پر ردِعمل میں کہا ہے کہ بات نکلی ہے تو دور تک جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کل میری بہن فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے والے ہیں ۔بات نکلی ہے تو دور تک جائے گی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔بلاول بھٹو زر داری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاندان اس ملک میں نسلوں سے سیاست کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آمر ضیاء وہ واحد آدمی تھا جو سیاسی مخالفین کی عورتوں کے پیچھے پڑجاتا تھا،نئے آمرانہ پاکستان میں ہم یہ پھر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ یہ یاد رکھے گی کہ عمران خان جو انصاف کی بات کرتا تھا، اس نے فرد جرم کے بغیر مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔
ضرور پڑھیں: مریم نواز کی گرفتاری قابل مذمت ، جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو بڑا حادثہ ہوگا :شہبازشریف

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں