They are 100% FREE.

منگل، 6 اگست، 2019

کشمیر ی بہن بھائیوں کی چیخ وپکار پر خاموش نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

مودی کے اقدام کو کشمیر مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان،بلاول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کشمیر ی بہن بھائیوں کی چیخ وپکار پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ، نہتے شہریوں پر کلسٹر بم سے حملہ کیا گیا ، مودی آگ سے کھیل رہاہے ، مودی کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے ، اس اقدام کو نہ پاکستان مانتاہے اورنہ کشمیر ی مانتے ہیں، بھارت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کی ہے ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک قلم کی جنبش سے بھارت نے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیاہے ۔ کشمیر ی بہن بھائیوں کی چیخ وپکار پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ، نہتے شہریوں پر کلسٹر بم سے حملہ کیا گیا ، مودی آگ سے کھیل رہاہے ، مودی کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے ، اس اقدام کو نہ پاکستان مانتاہے اورنہ کشمیر ی مانتے ہیں، بھارت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ سروس اور موبائل سروس بند ہے ، ہزاروں فوجی تعینات کئے گئے ہیں، بچوں اور خواتین کو شہید کیا جارہاہے ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ہے ،ہم بھارتی مظالم اور جارحیت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کردی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کردیا گیا ہے ، کشمیریوں کے ساتھ روح اور خون کا رشتہ ہے ، اس وقت سب سے زیادہ کٹھ پتلی کشمیر ی رہنما پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی خاموشی تشویشناک ہے ، ان کے ٹوئٹس کافی نہیں ہیں ، آج کشمیریوں میں خدشات ہیں ، بین الاقوامی برادری کواس مسئلے کا نوٹس لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں کشمیریوں کاپسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون بہائیں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں