They are 100% FREE.

جمعہ، 19 اپریل، 2019

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو ہٹانے کی اصل وجہ کیا بنی ؟ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی وزیر اعظم کو شاباش دیں گے

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو ہٹانے کی اصل وجہ کیا بنی ؟ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی وزیر اعظم کو شاباش دیں گے
اسلام آباد: ادویات کی اچانک 300سے400فیصد قیمتوں میں اضافہ اوربدعنوانی کی رپورٹس وزیرصحت عامر کیانی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بنی ۔
ذرائع کے مطابق جس طرح دیگر وزراء کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا اس طرح صحت کے وفاقی وزیر عامرکیانی کو بھی بعض وجوہات کی بناء پر وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے جس کی بڑی وجہ ادویات کی قیمتوں میں اچانک وغیر قانونی طور پر 300سے400فیصد تک اضافہ ہے ۔ذرائع کے مطابق عامر کیانی عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے تھے اور سمجھے جاتے ہیں ،عمران خان نے 2018کے انتخابات میں انہیں خصوصی طور پر راولپنڈی کے اہم علاقے کینٹ کے حلقے سے ٹکٹ بھی دیا لیکن ان کی وزارت کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافے سے وزارت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ، اس معاملے میں وزارت کی نااہلی اور بدعنوانی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں ،اس کی رپورٹس وزیراعظم تک بھی پہنچیں جس کے باعث انہوں نے عامر کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا لیکن اس سے پہلے عامر کیانی کے پاس بہت بڑا عہدہ تھا اور وہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر بھی  تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں