They are 100% FREE.

جمعرات، 11 اپریل، 2019

وزیر پٹرولیم غلام سرورخان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں...عدالت نے غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا


اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا 
 پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ تحقیقات میں چوہدری غلام سرور کا ڈپلومہ درست پایا گیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم چوہدری غلام سرور کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا،
عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے اخراج مقدمہ کی رپورٹ پر وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد غلام سرور کو بری کردیا،پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ تحقیقات میں چوہدری غلام سرور کا ڈپلومہ درست پایا گیا، جس کی بنیاد پر بے اے کی ڈگری لی گئی،چوہدری غلام سرور کے وکیل اکرم قریشی نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیاسی مخالفت پر جعلی ڈگری کیس بنایا گیا، اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں بھی ڈپلومہ کو درست قرار دیا گیا ہے۔ عدالت بے بنیاد مقدمے سے بریت کا حکم دے۔وا ضح رہے گذشتہ سال سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا تھا غلام سرور خان میٹرک پاس ہیں اور ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔درخواست میں کہا گیا کسی ایسے شخص کو وزارت کا منصب نہ دیا جائے جو صادق اور امین نہ ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں