They are 100% FREE.

جمعرات، 18 اپریل، 2019

معاشی ٹیم کی کارکردگی کا لیول وہ نہیں جو ہونا چاہئے تھا،نیب بیانات دینے کے بجائے اپنا کام کرے :فیصل واوڈا

معاشی ٹیم کی کارکردگی کا لیول وہ نہیں جو ہونا چاہئے تھا،نیب بیانات دینے کے بجائے اپنا کام کرے :فیصل واوڈا
اسلام آباد:وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ غریبوں کی مشکلات کا حکومت کو احساس ہے،جس لیول پرمعاشی ٹیم کی کارکردگی ہونی چاہیئے تھی وہ نہیں ہے، نیب بیانات دینے کے بجائے اپنا کام کرے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہعمران خان ملک کے ساتھ مکمل طور سے مخلص ہیں،وہ ایک دیانت دار انسان ہیں،جس طرح سے 65 طرح سے ملک چلا ہے سب جانتے ہیں،ہم حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہاس ملک میں جو قانون بنائے گئے ہیں وہ جرم کو فروغ دیتے ہیں،عدالتی طریقہ کار میں قانون بدلنے پڑیں گے، جمہوریت بچاؤ تحریک دراصل کرپشن بچاؤ تحریک ہے، جلد نوکریاں ملنے کے آثار دکھائی دینا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کوئی تکلیف نہیں ہے کہجس لیول پرمعاشی ٹیم کی کارکردگی ہونی چاہیئے تھی وہ نہیں ہے تاہم تمام حکومتی اراکین اپنے تئیں حالات کو بہتر کرنے کے لئے بہترین جدوجہد کر رہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ حالات بہت بہتر ہو جائیں گے جبکہ  جلد نوکریاں ملنے کے آثار دکھائی دینا شروع ہوجائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں