They are 100% FREE.

اتوار، 21 اپریل، 2019

”اسد عمر بڑے اکانومسٹ نہیں تھے ,حفیظ شیخ ملکی اور عالمی معیشت کے امور جانتے ہیں، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

”اسد عمر بڑے اکانومسٹ نہیں تھے ,حفیظ شیخ ملکی اور عالمی معیشت کے امور جانتے ہیں، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی بحران بڑا ہے، لوگوں کا اعتراض تھا کہ اسد عمر بڑے اکانومسٹ نہیں جبکہ حفیظ شیخ ملکی اور عالمی معیشت کے امور جانتے ہیں اور انہوں نے سابق حکومتوں میں بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی اور کہا کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں، خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں اگر وہ دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو انہیں کابینہ میں شامل کریں گے، اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کا فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بحران بڑا ہے اور لوگوں کا اعتراض تھا کہ اسد عمر بڑے معیشت دان نہیں ہیں، حفیظ شیخ عالمی اور ملکی معیشت کے امور کو جانتے ہیں، انہوں نے گزشتہ ادوار میں بھی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا۔
انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو فرنٹ پر آکر کھیلنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  وزرا عوام کو حقیقت ضرور بتائیں لیکن ڈرائیں نہیں۔تمام وزرا میڈیا پر جائیں لیکن میڈیا پر جانے والے افراد تیاری کے ساتھ جائیں اور پارٹی کا موقف بھرپور انداز میں قوم کے سامنے پیش کریں۔
وزیر اعظم نے وزرا کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کا احساس نہ کرنے والا کابینہ میں نہیں رہے گا وزیر ، مشیر اپنی پرموشن نہیں بلکہ عوام پر توجہ دیں، ادویات کی قیمتوں میں 300 گنا اضافے سے عوام پر بوجھ پڑا، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عملی طور پر انقلاب لانا چاہتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں