They are 100% FREE.

جمعرات، 18 اپریل، 2019

جن کسانوں کی 50فیصد یا اس سے زیادہ فصل کا نقصان ہواہے انہیں ان کے لگائے گئے سرمائے کے برابر رقم دی جائے گی، وزیرزراعت

جن کسانوں کی 50فیصد یا اس سے زیادہ فصل کا نقصان ہواہے انہیں ان کے لگائے ..

پنجاب میں بارشوں سے3لاکھ 62ہزار ایکڑفصل متاثر ہوئی ہے اور 2لاکھ ٹن گندم ضائع ہونے کا خدشہ ہے، ملک نعمان لنگڑیال

اسلام آباد : وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیا نےاعلان کیا ہے کہ جن کسانوں کی 50فیصد یا اس سے زیادہ فصل کا نقصان ہواہے انہیں ان کے لگائے گئے سرمائے کے برابر رقم دی جائے گی، انہوں نے بتایا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں 3لاکھ 62ہزار ایکڑفصل متاثر ہوئی ہے اور تقریباََ 2لاکھ ٹن سے 
زیادہ گندم کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سروے کیا جا رہا ہے جس کے بعد بتایا جائے گا کہ کس ضلع میں کتنانقصان ہوا اور وہاں کتنی امداد دی جائے گی۔ ملک نعمان لنگڑیا نے اعلان کیا کہ جن کسانوں کی 50فیصد یااس سے زیادہ فصل کا نقصان ہواہے انہیں ان کا لگایا گیا سرمایہ واپس کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد، بیج، سپرے اور ٹیب ویل کے ڈیزل پر خرچ آنے والے خرچ کی رقم فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اگلی فصل بو سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے پنجاب بھر میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کسان پریشان ہیں تاہم اللہ تعالی کے ساتھ کسانوں کا ایک خاص رشتہ ہے اور وہ صبر کرنا جانتے ہیں، حکومت ہر ممکن حد تک کسانوں کی مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بہاولنگر، بہاولپو اور رحیم یارخان کے اضلع میں گندم کی فصل ضائع ہو چکی ہے جبکہ مظفرگڑھ،ڈی جی خانسمیت بہت سے اضلع میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان گندم کی فصل کا ہوا ہے اس کے علاوہ آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں