They are 100% FREE.

بدھ، 17 اپریل، 2019

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، مسلم لیگ ن کا کلین سوئپ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، مسلم لیگ ن کا کلین ..

سابق حکمراں جماعت کے امیدواروں نے گجرات کے مئیر، جڑانوالہ میونسپل کمیٹی چئیرمین کی نشست سمیت دیگر شہروں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرلی

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنیبلدیاتی انتخابات، مسلم لیگ ن کا کلین سوئپ، سابق حکمراں جماعت کے امیدواروں نے گجرات کے مئیر، جڑانوالہ میونسپل کمیٹی چئیرمین کی نشست سمیت دیگر شہروں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات میں مئیر کی خالی ہونیوالی نشست پر ن لیگ کامیاب، چوہدری طاہر مانڈا 11 ووٹ لیکر جیت گئے۔
ن لیگ کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ (ق ) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار میاں پرویز اختر پگانوالہ صرف 8 ووٹ لے سکے۔ ووٹنگ کے عمل میں 12یونین کونسلوں کے مجموعی طور پر 21ممبران میں سے 19ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کےچیرمین کا الیکشنبھی جیت  لیا۔
مسلم لیگ ن کےمظہرحسین20ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی ہے۔ اس فتح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فتح نصیب فرمائی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی آزادانہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے انشااللہ مسلم لیگ (ن) ہی فاتح ہوگی،عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے نومنتخب امیدواروں ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اورماضی کی طرح ہر سطح پر ان کی بھرپور خدمت کریں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں