They are 100% FREE.

جمعرات، 25 اپریل، 2019

ملک کو لوٹنے والوں سےکوئی این آراونہیں ہوگا،نہ ہی معاف کروں گا، وزیراعظم

انا : وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام کاپیسہ چوری کرنیوالوں کوشکست دینےکیلئےسیاست میں آیا، ملک کولوٹنےوالوں سےکوئی این آراونہیں ہوگا،نہ ہی معاف کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وانا کےعوام کاشاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتاہوں، 30سال پہلے وانا آیا تھا، یہاں آنے سے پتہ چلا تھا قبائلی علاقوں اور کے پی میں کیا فرق ہے، واحد وزیراعظم ہوں 
جوقبائلی علاقوں کےرہن سہن کوسمجھتاہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا زیادہ ترلوگوں کوقبائلی عوام کی روایات کاعلم نہیں، قبائلی علاقے کے رہن سہن اور روایات پر کتاب لکھی، علاقے سے دلی لگاؤ ہے، میری والدہ کاتعلق وزیرستان سے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کاپیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کےذریعے بھیجاگیا، ساڑھے 4ہزار ارب روپے ٹیکس کی مدمیں ہر سال اکٹھے ہوتے ہیں، 2 ہزار ارب روپے  قرضوں کی قسط اور سود میں چلاجاتاہے، یہی پیسہ تعلیم، اسپتالوں، کالجز اور گھر بنانے پر خرچ کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا جمہوریت بچانے کے نام پر سب اکٹھےہوئے ہیں، جمہوریت کےنام پر اکٹھے لوگ کہتےہیں ہم حکومت گرادینگے، ان کامقصد ہےکسی طرح عمران  خان پرزورڈال کراین آراولےلو، آپ جانتےہیں کیا عمران خان ان ڈاکوؤں کواین آر او دے دےگا؟
عمران خان کا کہنا تھا بلاول بھٹوصاحبہ کی طرح پرچی پرنہیں آیاتھا، مطمئن ہوجاؤ، میں ان سب کا مقابلہ کروں گا، کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ اورڈیزل کا پرمٹ  مل جائے تو مولاناساتھ آجائیں گے۔
انھوں نے کہا 70سال میں قبائلی علاقوں میں جتناپیسہ خرچ ہواوہ اب ایک سال میں ہوگا، پورےوزیرستان میں انصاف کارڈفراہم کیاجائےگا، قبائلی علاقوں کو سولر انرجی گھر دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں