They are 100% FREE.

جمعہ، 26 اپریل، 2019

اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو نقصان پہنچا، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں طوفانی بارشنے تباہی مچا دی، جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والیطوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو نقصانپہنچا، 2 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید طوفان کے بعدبارش متعدد دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ آبپارہ اور گرد نواح میں درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آ گرے جس سے متعدد گاڑیوں کو
 بھی نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے اطراف میں درخت گرنے سے کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیمیں اسلام آباد میں گردش کرتی رہیں اور بلاک سڑکوں کو فوری بحال کرنے کیلئے ایکشن لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والیطوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔ درختوں کے گرنے کے باعث متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو بھی نقصانپہنچا۔ جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں