They are 100% FREE.

منگل، 16 اپریل، 2019

دشمن مما لک کی نیند یں اڑا دینے والی خبر، پاک فضائیہ کو جدیداور خطر ناک جنگی طیارے موصول ہو گئے

دشمن مما لک کی نیند یں اڑا دینے والی خبر، پاک فضائیہ کو جدیداور خطر ناک جنگی طیارے موصول ہو گئے
راولپنڈی: پاکستان کو جدید (SAAB 2000 (AEW&Cجنگی طیارے موصول ہوگئے، سویڈش ساختہ طیارے جدید ریڈارز سے لیس ہیں، جو پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فضائی دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ فضائی حدود کی پیٹرولنگ کیلئے پاکستان کو جدید SAAB 2000 جنگی طیارے موصول ہوگئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے سویڈن سے SAAB 2000 جنگی طیارے حاصل کیے ہیں۔ 
 جنہیں دنیا کے جدید ترین ریڈارز سے لیس کیا جائے گا۔جو پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔فی الحال پاکستان کو تین SAAB 2000 جنگی طیاروں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ پاکستان اور سویڈن کے درمیان SAAB 2000 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 2017 میں طے ہوا تھا۔ جس کے تحت پاکستان کو طیارے موصول ہوگئے ہیں۔
ان طیاروں پر پاک فضائیہ کے انجینئرز خود کام کریں گے اور ان طیاروں میں دنیا کے جدید ترین ریڈار سسٹم کو شامل کیا جائے گا۔ طیاروں کو ریڈار سسٹم سے لیس کرنے کے بعد ان طیاروں کی مدد سے فضائی پیٹرولنگ مزید موثر ہو جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں