They are 100% FREE.

جمعرات، 18 اپریل، 2019

” انتقام کی ضرورت نہیں“..مریم نواز

” انتقام کی ضرورت نہیں“
لاہور : وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کیے جانے والے ردوبدل پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا موقف بھی آگیا ہے۔
وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، وزیر پٹرولیم اور وزیر داخلہ کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر رد عمل دیا ۔ انہوں نے لکھا ’ انتقام کی ضرورت نہیں،چپ چاپ بیٹھ کر انتظار کرو، وہ جنہوں نے تمہیں تکلیف پہنچائی ہے خود اپنے ہاتھوں برباد ہوجائیں گے اور اگر آپ خوش قسمت ہوئے تو اللہ آپ کو یہ سب دیکھنے کا موقع بھی دے گا‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں