They are 100% FREE.

پیر، 29 اپریل، 2019

’’ ضرورت پڑی تو ہم ایٹم بم بھی استعمال کریں گے‘‘ پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان

’’ ضرورت پڑی تو ہم ایٹم بم بھی استعمال کریں گے‘‘ پاک فوج کے ترجمان کا دبنگ اعلان
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ ایٹمی طاقت دراصل رکاوٹ کا ہتھیار ہے بہرحال اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو پاکستان اپنے دفاع میں ہر قسم کا ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کا کہناتھا کہ بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں اور الیکنش میں بہت ساری باتیں ہوتی ہیں اور وہ بہت سی باتیں ہم نے سنیں بھی ، بھارتی آرمی چیف نے نیوکلیئر کی بات کی تو ہم نے کہا تھا کہ جس کے پاس یہ صلاحیت ہوتی ہے ، سمجھداری کی بات یہ ہے کہ وہ اس کو استعمال کرنے کی بات نہیں کرتا ،بھارت کہتاہے کہ ہم نے دیوالی پر ایٹم چلانے کیلئے نہیں رکھا ،تو آئیں ہم بھی تیا رہیں، جب ملکی دفاع کی بات ہو تو ہم ہر قسم کی صلاحیت استعمال کرسکتے ہیں ، اگر دل ہے تو بھارت اپنی صلاحیت آزما لے لیکن پہلے وہ نوشہرہ کی سٹرائیک اور 27 کو پاکستان کی سٹرائیک اپنے ذہن میں رکھے ۔
ان کا کہناتھا کہ پاک فوج 207 ملین پاکستانیوں کی سپورٹ کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے گی۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں ، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا گیا ، بھارتی لفظی اشتعال انگیزی کے باوجود ہم نے اس کا جواب نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو بھارت میزائل فائر کرنے کی تیار کر رہا تھا، بھارت اپنے میڈیا کو بتائے ہم نے کیا جواب دیا، اس رات ایل او سی پر کیا ہوا، ہماری فائر پلاٹون نے ا±ن کی گن پوزیشن کو کیسے نشانہ بنایا، کتنی گن پوزیشن شفٹ کرنا پڑیں، کتنے فوجی مارے گئے، یہ باتیں بھارت میڈیا کو بتائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں