They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 اپریل، 2019

ترکی پاکستان کو 30 جدید جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا

ترکی پاکستان کو 30 جدید جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا

اسلام آباد: ترکی پاکستان کو 30 جدید جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، پاکستان کو سپر مشتاق طیاروں کی فراہمی کے بدلے جنگی ہیلی کاپٹرز موصول ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست برادر ملک ترکی کے درمیان دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہر گزرت دن کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ترکی نے پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکیاپنی فوج کیلئے تربیتی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسی لیے ترکی نے پاکستان کے جدید سپر مشتاق جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں سپر مشتاق طیارے میں نمایاں تبدیلیاں کرکے اسے جدید جنگی طیارے میں بدل دیا ہے۔
سپر مشتاق طیارہ کم قیمت ہونے کے باوجود اب جنگی صورتحال میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی لیے ترکی نے اس طیارے کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی پاکستان سے کل 52 سپر مشتاق جنگی طیارے خریدے گا۔ معاہدے کے تحت ترکی پاکستان سے سپر مشتاق طیارے حاصل کرے گا، جبکہ بدلے میں ترکی پاکستان کو 30 جدید جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا۔ پاکستان کو جلد ہی ترکی کے جدید جنگی ہیلی کاپٹرز موصول ہو جائیں گے۔ ناصرف یہ، بلکہ دونوں ممالک نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ترکیاور پاکستان ایک دوسرے کو اسلحہ سازی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بھی معاونت فراہم کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں