They are 100% FREE.

منگل، 16 اپریل، 2019

پکی فصلیں اجڑنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو خبردار کردیا، کن علاقوں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے؟محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز بھی موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کردی

پکی فصلیں اجڑنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو خبردار کردیا، کن علاقوں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد : پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی تو آئی ہے لیکن گندم کی تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کی رات اور بدھ کے روز بھی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات کو پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں اورکوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
بدھ کے روز گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔منگل اور بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع دی ہے کہ منگل اور بدھ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی، بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں