They are 100% FREE.

جمعرات، 11 اپریل، 2019

شدید طوفانی آندھی اور بارش نے نوشہرہ میں تباہی مچادی, چھتیں گرنے سے کئی افراد زخمی

شدید طوفانی آندھی اور بارش نے نوشہرہ میں تباہی مچادی, چھتیں گرنے سے کئی افراد زخمی
نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ میں شدید طوفانی آندھی اور بارش نے تباہی مچادی،مانکی شریف اور رسالپور کے نواحی علاقے زنڈوبانڈہ میں خستہ حال گھروں کی چھتیں گرنے سے ماں باپ سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے, تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور مردان میڈئکل کمپلیکس منتقل کردیا،دو کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاری ہے،بارشوں سے دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے زنڈو بانڈہ میں گزشتہ رات کے طوفان آندھی اور بارش کی وجہ سے فدا حسین کے گھر کی خستہ حال چھت گھر کے میکنوں پر جاگری۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات رسالپور زنڈوبانڈہ خوڑ کورونہ میں فدا حسین والد غلوم سرور اپنے گھر میں اپنے اہلیہ کے ہمراہ سو رہا تھا کہ اُس دوران اچانک کمرے کی چھت گر گئی ۔ چھت گرنے کی آواز اتنا زور دار تھا کہ اہل محلہ بھی جاک اُٹھا اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے کمرے کا ملبہ ہٹا کرفدا حسین ان کی بیوی اور چھوٹی بچی ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں پیش آیا ریسکیو 1122کے مطا ق عماد الدین کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے عمادالدین خٹک سمیت اس کے تین بچے معمولی زخمی ہوگئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال منتقل کرنے کے بعد ابتدائی طبعی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں