They are 100% FREE.

جمعرات، 11 اپریل، 2019

”چودھری نثار پر کوئی اعتماد کرنے کو تیار نہیں “سابق وزیر داخلہ کے سب سے بڑے حریف میدان میں آگئے



اسلام آباد :وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اب چودھری نثار پر کوئی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے ،ان کے حلقے کے عوام بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہاہے کہ ہماری مثال یہ ہے کہ سر منڈاتے ہی اولے پڑے ، ہم کوحکومت بناتے ہی گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پچھلے پانچ سال قیمتیں نہیں بڑھائیں اور اس بات کا ن لیگ اعتراف بھی کرتی ہے ، ن لیگ الیکشن دھاندلی کی ماہر ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے آخری سال میں پچپن ارب کی سکیمیں جاری کردیں، اس سے بھی کمپنی پر بوجھ پڑا ، کمپنی نے سٹیل مل کی طرح بیٹھ جانا تھا ، اس لئے حکومت کوگیس کی قیمتیںبڑھانا پڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سلیب بنانے میں غلطی کی ،93فیصد سلیب 7فیصد پریشر فیکٹر کی وجہ بنی ،سلیب اور پریشر فیکٹر کی وجہ سے لوگ متاثر ہوئے ۔انہوں نے بتا یا کہ زائد بلوں کی ادائیگی کی صورت میں 50کروڑ واپس کر چکے ہیں ،57کروڑ رواں ماہ واپس کریں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں