They are 100% FREE.

پیر، 29 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران خان چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،

وزیراعظم عمران خان چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،
سیالکوٹ : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں،وہ لوگ جو 30سال پاکستان کو گدھ کی طرح نوچتے رہے اور پاکستان کے خزانے لوٹ مار کے ذریعے باہر لے جاتے رہے، آج ان کے منہ سے عوامی ہمدردی کا بھاشن سن کر بہت عجیب لگتا ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کے لیے عطیہ خداوندی ہیںجو ایمانداری کے ساتھ پاکستانی عوام کے حالات بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی بے سہارہ کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سیالکوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،بالخصوص میڈیا کے مسائل وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستا ن کا چوتھا ستون ہے ، جس قدر ہو سکا وہ میڈیا کو طاقت دینے کی کوشش کریں گی اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے میڈیا نمائندگان کی مشاورت سے کام کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے عوام پر احسان کیا ہے کہ حکومتی ترجمانی کی ذ مہ داری سیالکوٹ کی اس بیٹی کے سپرد کی ہے جو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس وہ طاقت ہے جو پوری دنیا میں کسی کے پاس نہیں اور وہ ہمارے 63 فیصد نوجوان،جس پر اقوام عالم کو پاکستان کی اس خوبی پر ناز ہے۔
ًانہوں نے مزید کہا کہ چائنہ کے سربراہ نے ان سے ایک ملاقات میں پاکستان کی اس طاقت پر مبارکباد پیش کی ،پاکستان کی 63فیصد نوجوانوں کی آبادی حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی، سیالکوٹ کے عوام نے جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا یہ ان کی ذات پر ایک قرض ہے جسے وہ اتارنے کی کوشش کریں گے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر عمر ڈار اور صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کی قابل فخر راہنما ہیںاور وہ وزیراعظم عمران خان کے نظریات کی ترویج واشاعت اور امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں