They are 100% FREE.

منگل، 16 اپریل، 2019

مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،شہباز شریف کا حکومت سے مطالبہ


لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی اور افراط زرکے پیش نظر سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،انہوںنے کہا کہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کےلئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمدکے پیش نظرفوری طورپر 3ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے ،مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم اجرت18 ہزار روپے کی جائے،انہوںنے کہا کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں20 فیصد فوری اضافہ کیاجائے ،انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ اجرت میں اضافہ کیا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین 3 فیصد تھی،آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4فیصد ہوچکی ہے،ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے،عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لیے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا،حکومت غریب طبقے کا احساس کرے اور بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں