They are 100% FREE.

بدھ، 10 اپریل، 2019

وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی

وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی
نئی دہلی:  وزیراعظم عمران خان کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی ۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی صحافیوں کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر بھارت کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں نریندر مودی کی جماعت کامیاب ہوئی تو کشمیر کے مسئلے پر پرامن مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔
عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان سرکاری طور پر مودی کا اتحادی بن چکا ہے، مودی کو ووٹ دینے کا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے پہلے نواز شریف دوست تھے اور اب عمران خان ہیں، خفیہ بات سامنے آگئی ہے۔
Pak has officially allied with Modi!

‘A vote for Modi is a vote for Pakistan’, says Pak PM Imran Khan

मोदीजी, पहले नवाज़ शरीफ़ से प्यार और अब ईमरान खान आपका चहेता यार!

ढोल की पोल खुल गयी है।

https://in.reuters.com/article/pakistan-politics-khan-idINKCN1RL265 
3,418 people are talking about this
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر شخص عمران خان کے بیان پر سوال اٹھا رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں