They are 100% FREE.

بدھ، 10 اپریل، 2019

بلاول بھٹو زرداری نے پہلے 330 میگا واٹ تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا.. مقامی افراد کو مفت بجلی دینے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا
مٹھی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ہے۔
  تھر کول سے بجلی بننا شروع ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آج تھر کول بلاک ٹو پہنچے، بلاول بھٹو کی آمد پر مٹھی، اسلام کوٹ کے قریب تھرکول پاور پلانٹ پر تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

/
خیال رہے کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں دور دور تک ریت کے ٹیلے ہیں ،اس علاقہ میں آگ برساتا سورج تو ہے لیکن پینے کا پانی ناپید ہے ۔ اس سب کے باوجود قدرت نے اس علاقے کو کوئلے کی نعمت سے مالا مال کیا۔ جو اب پورے پاکستان کو روشن کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تھر میں کوئلے کے ذخائر کو 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
98 مربع کلو میٹر کا رقبہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پاس ہے جس میں1.57 بلین ٹن کوئلہ موجود ہے جس کے ذریعے آئندہ پچاس برس تک 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ تھر کوئلے سے حا صل ہو نے والی بجلی کے نرخ ابتدا میں 17.4 جو 8 سال کے اندر کم ہو کر08.2 روپے فی یونٹ رہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صوبہ سندھ کے علاقہ تھر میں موجود کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 19 مارچ کو تھر میں موجود پاور پلانٹ نے 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا تھا جسے نیشنل گرڈ میں شامل کردیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں