They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 اپریل، 2019

نیب کی تحقیقاتی ٹیم شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی

نیب کی تحقیقاتی ٹیم شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی

پولیس کی بھاری نفری نےشہبازشریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ، نیب ٹیم پولیس کے ہمراہ نوٹسز وصول کروانے گئی تھی، ترجمان نیب

لاہور: نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلیشہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی، نیب لاہور نے شہبازشریف کی بیٹی کو سمن بھی جاری کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو گرفتار نہ کرنے کے بعد اب شہبازشریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم بغیر کسی نوٹس اور وارنٹ شہبازشریف کی بیٹی 
کے گھر پہنچی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری نے بھی بغیر کسی نوٹس شہبازشریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں تین تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ترجمان نیب نے اپنے مئوقف میں بتایا ہے کہ ںیب ٹیم نے شہبازشریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ نہیں مارا، نیب ٹیم پولیس کے ہمراہ شریف ہاؤس میں صرف نوٹس وصول کروانے گئی تھی۔
نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی بیٹیوں اور اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹسز دیے گئے۔ نوٹسز سکیورٹی گارڈز نے وصول کیے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی اہلیہ، صاحبزادیوں اور بیٹے کو طلب کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ، صاحبزادیوں اور بیٹوں کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں