They are 100% FREE.

منگل، 30 اپریل، 2019

سام سنگ کے پہلے فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون میں بڑی خامی سامنے آگئی

سام سنگ کے پہلے فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون میں بڑی خامی سامنے آگئی
سیئول": سام سنگ نے حال ہی میں اپنا فولڈ ہو جانے والا سمارٹ فون متعارف کروایا تھا جو مارکیٹ میں آتے ہی ناکام ثابت ہوا ہے، کہ فولڈ کرنے سے اس کی سکرین ہی ٹوٹ جاتی ہے یا کام چھوڑ دیتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اب تک درجنوں صارفین جنہوں نے 2ہزار ڈالر (تقریباً 2لاکھ 83ہزار روپے)کی خطیر قیمت میں یہ فون خریدا، اس کے خراب ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر چکے ہیں۔ کئی صارفین نے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں خرابی کی وجہ سے سکرین کا کچھ حصہ تو بالکل صاف ہو چکا ہے اور باقی بھی جھٹکے لے رہی ہے اور جل بجھ رہی ہے اور کچھ صارفین کے گلیکسی فولڈز کی سکرین سرے سے ہی تڑخ گئی۔
یہ ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں میں سی این بی سی کے صحافی ٹوڈ ہیزلٹن بھی شامل ہیں جنہوں نے گلیکسی فولڈ کی خراب سکرین کی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”میرے ایک ساتھی ورکر نے یہ گلیکسی فولڈ لیا اور صرف دو دن بعد ہی اس کی سکرین اب ایسی ہو گئی ہے۔ “مارکوئس براﺅنلی نامی ایک صارف نے یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس کے ہاتھ میں موجود گلیکسی فولڈ کی سکرین ایک سرے سے ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔ ’ٹیکنالوجی نیوز سائٹ دی ورج‘ (The Verge)کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈائٹر بون کا گلیکسی فولڈ بھی خریدنے کے چند دن بعد ہی ٹوٹ گیا اور انہوں نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اپنے اس ٹوٹے ہوئے فون کی تصویر پوسٹ کی ہے اور فون پر اپنے ’ریویو‘ میں لکھا ہے کہ گلیکسی فولڈ کو مارکیٹ میں آتے ہی سکرین خراب ہونے اور اس کے ٹوٹ جانے کے مسائل کا سامنا ہے اور اس مسئلے کی سینکڑوں شکایات آ رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں