They are 100% FREE.

جمعہ، 19 اپریل، 2019

”مجھے کابینہ میں ردو بدل کا کئی روز پہلے پتا چل گیا تھا لیکن اسد عمر ۔۔۔ “ غلام سرور خان نے اندر کی باتیں بتادیں


اسلام آباد :وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی روز پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ ان کی وزارت سمیت کابینہ میں کئی تبدیلیاں کی جائیں گی لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اسد عمر بھی اس کا شکار بن جائیں گے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے انہیں وزارت دی ہے تو یہ عمران خان کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے پٹرولیم کی وزارت بھی نہیں مانگی تھی اور ایوی ایشن کی وزارت کا بھی مطالبہ نہیں کیا ، اگر دیکھا جائے تو ہوا بازی کی وزارت بھی پٹرولیم والی وزارت جتنی ہی اہم ہے، ’ عمران خان نے وزارت تبدیل کرنے سے پہلے مجھے بلا کر کہا کہ یہ مشکل وزارت ہے اسے تمہارے لیے سمجھنا مشکل ہوگا، گیس کی قیمتیں اور دیگر ٹیکنیکل وجوہات ہیں جس کی وجہ سے آپ کو آگے چل کر بھی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے‘۔
غلام سرور خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ انہیں پہلے بھی انہوں نے ہی پوزیشن دی تھی اور اب بھی جو ذمہ داری دی جائے گی اسے نبھائیں گے۔ وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم نے جمعرات کو ہونے والے کابینہ اجلاس سے کئی روز پہلے بلا کر تمام باتیں کی تھیں اور انہیں اپنی وزارت کی تبدیلی کا پہلے سے ہی علم تھا، ’ مجھے اتنا پتا تھا کہ وزارتوں میں تبدیلیاں ہونی ہیں لیکن مجھے یہ امید نہیں تھی کہ اسد عمر اس کا شکاربن جائیں گے‘۔
غلام سرور خان نے کابینہ اجلاس میں اسد عمر پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی، کابینہ میں کسی پر تنقید نہیں ہوئی بلکہ اپنی سب لوگ آرا کا اظہار کر رہے تھے، وزیر اعظم خود ایمنسٹی کے حامی تھے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سب کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، ’ عمران خان جمہوریت پسند آدمی ہے ، مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ اس پر ابھی مزید بات چیت ہونی چاہیے‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں