They are 100% FREE.

اتوار، 14 اپریل، 2019

حسن ابدال بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی شرکت

بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی شرکت 

 بیساکھی میلہ کی تقریب گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ،برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر ، وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین سید یاور عباس بخاری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈطاہر احسان ،پردھان سردار تارا سنگھ ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر، عمران گوندل ،فراز عباس ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،معروف گلو کار ،جیسی سنگھ لائل پوریا سمیت اقلیتی و سکھ رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق آفتاب جہانگیری نے کہ عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،پاکستا ن سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے ،اور انہیں یہاں پر ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،مسائل کا حل مذاکرات سے ہے جنگ سے نہیں،دل محبتوں سے جیتے جاتے ہیں ہتھیاروں سے نہیں ۔
بھارتی یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار ہرویندرسنگھ خالصہ نے کہا کہ بیساکھی بڑی اہمیت کی حامل ہے ہم یہاں امن بھائی چارے اور خوشیوں کا پیغام لیکر آئے ہیں اور یہاں آکر ہمیں جو پیار اور محبت ملا ہے ہم اس پر تمام مسلمان بھائیوں کے شکر گزار ہیں حکومت پاکستان نے ہماری سیکورٹی سمیت تمام انتظامات بہتر انداز میں کیے جو قابل تعریف ہیں ۔چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے اور بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تاریخی انتظامات کیے جائیں گے ۔سردار اوتار سنگھ سنگھیڑا آف یوکے نے کہا کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہور ہا ہے اور حکومت پاکستا ن کے کرتار پور راہداری سمیت سکھ قوم کے لیے کیے گئے تمام اقدامات قابل فخر ہیں جس پر پوری سکھ قوم وزیر اعظم پاکستان کی شکر گزار ہے ۔
 سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب،بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی شرکت،پاکستان زندہ باد ،خالصتا ن زندہ باد ،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعر ے ،یاتریوں نے سیکیورٹی سمیت اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں