They are 100% FREE.

جمعہ، 19 اپریل، 2019

ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے دیا...انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی

انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی، طاہرالقادری کے بارے میں بھی بڑا حکم دے دیا
سرگودھا : سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے 107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2014 کے پولیس تصادم کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 10 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ مقدمے میں عوامی تحریک کے107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت کا حکم سنادیا ہے۔
News ;:ڈیلی پاکستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں