They are 100% FREE.

جمعرات، 11 اپریل، 2019

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
لاہور :  پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان اور نچلی سطح تک اختیارات کی صحیح معنوں میں منتقلی کا ذریعہ ہوگا جس کی تیاری کے لئے ہرمرحلے پر وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور راہنمائی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون ، پارلیمانی امور و لوکل گورنمنٹ محمد بشارت راجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے ایک اہم جزو پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ وزیراعظم کے سامنے پیش کیا گیا ۔انہوں نے نئے بلدیاتی قانون کے نمایاں نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں براہ راست مالی وسائل منتقل کرے گا جنہیں وہ اپنی مرضی سے اپنی ضرورت کے مطابق خرچ کرنے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو شفافیت ، احتساب اور پائیدار ترقی کا ضامن بنایا گیا ہے جس میں دو درجاتی انتظامی ڈھانچہ متعارف کروایا جارہا ہے۔ دیہی سطح پر سابقہ نظام کی ضلع کونسل اور یونین کونسل کو ختم کرکے تحصیل کونسل اور پنچائتی نظام، جبکہ شہری سطح پر سب سے نچلا بلدیاتی یونٹ نیبر ہڈ کونسل ہوگا نیز ڈویژنل سطح پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل سطح پر میونسپل کارپوریشنز کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں سابقہ 3100یونین کونسلوں کی جگہ 22000 پنچائتیں جگہ لیں گی جن سے نمائندگی بہت زیادہ وسیع ہو جائے گی اور انہیں 40ارب روپے کے فنڈز براہ راست منتقل کئے جائیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نئے نظام میں پہلی دفعہ اقلیتوں کو اپنے اکثریتی علاقوں میں بلدیاتی سربراہ بننے کا موقع ملے گا جس سے وہ مساوی اختیارات کے مالک بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پنچائت اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیرجماعتی جبکہ باقی اداروں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ہو نیا نظام نافذ ہو جائے جس کے ساتھ ہی سابقہ نظام ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عبوری دور میںبلدیاتی اداروں کے سٹاف کی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کو احسن طریقے سے چلا سکیں اور وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اپنے عوام کی خدمت بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹریوں کے محکموں کا نوٹیفکیشن جلد کردیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں