They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 اپریل، 2019

میں نے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے.... چوہدری نثار

میں نے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے
راولپنڈی  : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجھے اقتدار کی خواہش نہیں روزہ رکھا ہوا ہے، آپ یقین کریں جب افطاری ہو گی تو بہت مزا آئے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے یہ بات راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب میں کہی ۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاندوسروں پر تنقید کرتے ہیں جب کہ خود ریکارڈ قرضے لیے۔ ؟
 حالات بدترین نظر آ رہے ہیں۔پہلے جو ڈالر 100 روپے مین ملتا تھا اب وہ 150 میں بھی نہیں ملتا۔ان کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں بہت زیادہ مہنگائی ہونے والی ہے۔بڑی بیماری کا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سماجی حالات سنگین ہو گئے ہیں جب کہ اسمبلی میں جھگڑا معمول بن چکا ہے۔
عمران خان کے ساتھ ہوتا تو متحدہ رہنے کا مشورہ دیتا۔موجودہ حالات دشمنوں کو فائدہ دینے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ کو مسخ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ ضلع کونسل ختم کر دیا گیا، قانون پر احتجاج کروں گا۔بہت سے لوگ عدالت کا رخ کریں گے۔ تحریک انصاف اگر مقبول جماعت ہے تو الیکشن کرا کے دیکھ لے۔انتخابی نتائج نکال کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرا ہی نہیں سکتی۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی میرے پاس آئے تھے اور درخواست کی تھی کہ حلف اٹھا لوں۔میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حلف نہیں اٹھاؤں گا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی میں دھوکا ہوا ہے۔خیال رہے کچھ روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ سینئیر سیاست دان چوہدری نثار نے سیاست میں پھر سے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ جلد ہی حلف اٹھائیں گے اور انہیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں